بھارت نے مہمان انگلش ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا۔چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور 9 وکٹ پر 165 رنز بنائے، جوز بٹلر 54 اور برینڈ کارس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں بھارتی ٹیم نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور 2 وکٹ سے فاتح ٹھہری۔بھارت کی طرف سے تلک ورما نے 72 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اس دوران انہوں نے 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔بھارت نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 28 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔
