گلگت(نامہ نگار خصوصی )ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان کی دونوں یونیورسٹیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے 2024-25کی بہترین یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے۔ 115 ممالک کی دو ہزار یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں گلگت بلتستان کی دونوں یونیورسٹیوں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف بلتستان عالمی درجہ بندی کی فہرست میں شامل نہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹی آف بلتستان کے نا مکمل کوائف کے اندراج کی وجہ سے یونیورسٹی کو رپورٹر کیٹیگری میں رکھا۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کی درجہ بندی تعلیمی و تحقیقی میعار کے علاوہ بین الاقوامی کارکردگی کی بنیاد پر کی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق پاکستان کی 48 یونیورسٹیوں کو مکمل اعداد و شمار جمع نہ کرانے کی وجہ سے رپورٹر کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
