وزارت اعلیٰ کیلئے امجد سب سے موزوں امیدوار، جمیل احمد

سکردو(محمد اسحاق جلال)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی صدر و رکن اسمبلی جمیل احمد نے کہاہیکہ پیپلز پارٹی کے فیصلے مشاورت سے پارٹی کے اندر ہوتے ہیں کوئی دوسری قوت امجد ایڈووکیٹ پر ضرب کا نشان نہیں لگا سکتی جس کو قیادت چاہے گی وزارت اعلی اسی کو ہی ملے گی ضرب لگانے والی باتیں درست نہیں ہیں امجد ایڈووکیٹ وزارت اعلی کے سب سے موزوں امیدوار ہونگے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی ہم 24 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے فی الحال اسلامی تحریک سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوئی بات نہیں ہورہی ہے اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کی باتیں قبل از وقت ہیں آئندہ وزیراعلی پارٹی کی قیادت کی مرضی سے بنے گا کسی دوسری قوت کی مرضی سے نہیں وزیراعلی حاجی گلبرخان ابھی ہماری پارٹی میں نہیں آئے ہیں جب وہ ہماری پارٹی میں آئیں گے تو اس وقت کوئی کمنٹ کرسکتے ہیں گلبر خان جیالہ نہیں بنے ہیں جب وہ جیالہ بنیں گے تو ان کے بارے میں ہم سے کوئی سوال کیا جاسکتا ہے ابھی ان کے بارے میں ہم سے کسی قسم کا کوئی سوال بنتا ہی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ اسمبلی کی مدت 20 نومبر 2025 کو پوری ہوگی اسمبلی مدت پوری کرتی ہے تو پھر الیکشن اپریل یا مئی 2026 میں ہی ہونگے کیونکہ موسمی حالات کی وجہ سے انتخابات جنوری فروری یا مارچ میں الیکشن ممکن نہیں ہوں گے چند لوگوں کی خواہش پر اسمبلی قبل از وقت تحلیل کی گئی تو رواں سال بھی الیکشن ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ حاجی ناشاد وزیر حسن قلب علی ہمارے ہی تھے ہم سے چھینے گئے تھے اب ہم نے اپنے بندے واپس لائے وزیر تاجور تو  پہلے ہی سے ہماری پارٹی کا حصہ تھے ملازمت کی وجہ سے وہ خاموش تھے اب انہوں نے کھل کر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہمارے لئے آمنہ انصاری اور نسیم احمد سرپرائز تھے باقی لوگ تو ہماری اپنی پارٹی کا حصہ تھے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی لوٹوں کی آماجگاہ ہے ہماری پارٹی نہیں۔