چلاس، شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق

چلاس(بیورو رپورٹ )شاہراہ قراقرم گیچی کے قریب نجی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں  ایک ورکر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، جاں بحق ورکرر عبید کا تعلق چلاس بوٹو گاہ سے ہے دیگر زخمی مزدوروں کا تعلق ژوب، پنجاب حافظ آباد اور خیبرپختنونخوا سے ہے۔ جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم کی ہدایت پر واپڈا کے متعلقہ زمہ داروں نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کے لیے کنٹریکٹر کو ہدایت جاری کیں۔