گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان پولیس کے 17 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ (DPB) کی سفارش پر پولیس انسپکٹرز (BS-16) کو محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (BS-17) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ جن میں برکت اللہ، خورشید عالم، سید ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، امیر ولی، محمد حسن، عطا اللہ، عبدالقدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسی بہادر اور گلشن نسا شامل ہیں۔
