گلگت بلتستان کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

راولپنڈی(سٹاف پورٹر)گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اشفاق احمد سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اس موقع پر نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایکسپورٹ،فری لانسنگ،ٹورازم،منرل اینڈ مائننگ کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ علاقے میں تاجروں کے لئے فنانسنگ کے مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تاجر مسائل و مشکلات میں رہتے ہوئے روزگار کمانے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں مگر بنکوں سے قرضوں کا حصول لوہے کے چنے چبوانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مختلف معاہدے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے استفادہ کر سکیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے پالیسی مرتب کی جائے گی تاکہ انہیں فنانسنگ کے حوالے سے درپیش مسائل حل ہو سکیں۔ ملاقات کے دوران مختلف اضلاع کے چیمبر آف کامرس کے صدور' تاجر ایسوسی ایشنز اور ٹریڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔