پیپلز پارٹی نے بڑی وکٹیں گرادیں، ناشاد، آمنہ انصاری، اقبال حسن، حیدر خان، ڈاکٹر عباس، وزیر حسن، وزیرتاجور جیالے بن گئے

سکردو(محمد اسحاق جلال)گلگت بلتستان کی مقتدر سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی مقتدر شخصیات میں سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹو حاجی فدا محمد ناشاد، سابق اراکین اسمبلی آمنہ انصاری، وزیر حسن، حیدر خان،اقبال حسن شامل ہیں ان کے علاوہ گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس،محمد نسیم خان،خادم دلشاد شگری،وزیرتاجور،امیر خان اور وزیرذوالفقار بھی پی پی میں شامل ہوئے ہیں ان رہنمائوں نے پی پی میں شمولیت کا اعلان اسلام آباد میں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹوسے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ ، سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش، پی پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام ایڈووکیٹ اور وزیر وقار بھی موجودتھے،پی پی میں شامل ہونے والی شخصیات نے بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی ،علاقے میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالج کے قیام کیلئے کردار ادا کریں ،پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے یہاں لوگ تیئس تیئس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے دو چار ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو حق ملکیت دینا ہماری اولین ترجیح ہے،پی پی ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی میں سب سے آگے رہی ہے اور آئندہ بھی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے پی پی سب سے آگے ہی رہے گی،انھوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے   میں نے عوام سے کمٹمنٹ کی ہے اس وعدے کو ضرور پورا کیا جائے گا، امجد ایڈووکیٹ نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے لوگوں کی شمولیت کے موقع پر بڑی اچھی گفتگو ہوئی پارٹی چیئرمین اور پارٹی کے نئے رہنمائوں میں تعارفی نشست ہوئی نئے رہنمائوں نے اہم مطالبات پیش کئے گورنر سید مہدی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ہم سب نے پارٹی چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ آئینی حقوق کی فراہمی میڈیکل انجینئرنگ کالج کے قیام کیلئے کردار ادا کریں انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔