ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے ہورہے ہیں اور عام عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، کاظم میثم

اسلام آباد(پ ر)اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے ہورہے ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے،گلگت بلتستان کے ایسے بھی نمائندے ہیں جو وفاق پر ترس کھاکر جی بی کو فنڈز دلانے سے روکتے ہیںتھرمل کے لیے فنڈ جاری ہونے کے باوجود گلگت، ہنزہ، سکردو اور چلاس میں تاریکی کم نہیں ہوسکی گلگت بلتستان کی معدنیات کی بندربانٹ نہیں ہونے دیں گے، عوامی پہاڑوں کو لیز کے نام پر ہڑپ نہیں ہونے دیں گے مقپون داس کی اراضی یہاں کے عوام کی ہے بلامعاوضہ قبضہ ہونے نہیں دیں گے، مقپون داس کے فریقین کے تحفظات دور کیے بنا کسی کو دینے نہیں دیں گے موجودہ نظام عوام میں مایوسی پھیلانے اور خطے کو بحران کی طرف دھکیلنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جس طرح سیاسی رہنماوں اور حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو روندا جا رہا ہے اس کے سنگین نتائج آئیں گے۔