گیم تبدیل،ہم اب پانچ نہیں 7سال کیلئے حکومت کریں گے، وزیر سلیم

 سکردو(چیف رپورٹر)رکن اسمبلی و پی ٹی آئی کے رہنما وزیر سلیم نے کہاہے کہ ملک بھر سمیت گلگت بلتستان کی سیاست میں آئندہ چند ہفتوں کے بعد بڑی تبدیلی آئے گی اور مقتدر سیاسی شخصیات کھلاڑی بنیں گی آئندہ حکومت بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں گیم تبدیل ہوگئی ہے ہم اب پانچ نہیں سات سال کیلئے حکومت کریں گے عہدوں کے لالچ میں ضمیر بیچنے والوں نے بھی توبے کی نیت کرلی ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر مظالم ڈھانے والے خود بھی پچھتا گئے ہیں اور انہیں بھی احساس ہوگیا ہے کہ انہوں نے عوام کی مقبول جماعت کے ساتھ بہت برا کیا تھا اور وہ اب تاویلیں پیش کرنے لگے ہیں معافی تلافی پر اتر آئے ہیں گلگت بلتستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی آرہی ہے پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سکریٹری انجنیئر اسماعیل کے بھتیجوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اسی سلسلے کی کڑی ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بڑے عہدیدار اب اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر ہماری جماعت میں آرہے ہیں آئندہ چند ہفتے گلگت بلتستان کی سیاست کیلئے انتہائی اہم ہیں ان ہفتوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ہماری جماعت میں آنے کیلئے لوگ لائنوں میں کھڑے ہیں۔