فنانس ایکٹ کے غلط استعمال سے مسائل بڑھ رہے ہیں، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

 گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان کے سینئر کنٹریکٹرز نے کہا ہے فنانس ایکٹ کا درست اطلاق نہ ہونے سے حکومت کا چہرہ خراب ہورہا ہے دفتری اوقات میں عملے کی عدم موجودگی کی وجہ سے محکمہ تعمیرات' واٹر اینڈ پاور سمیت دیگر محکموں میں عوام کو مسائل درپیش ہیں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اجلاس زیر صدارت رحمت اللہ گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جہاں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینئر کنٹریکٹرز نے شرکت کی اجلاس میں شریک کنٹریکٹرز نے گلگت بلتستان میں ٹھکیداروں کو درپیش مسائل زیر غور آئے جس میں ترقیاتی فنڈز کی ریلیز میں تاخیر اور ممکنہ طور پر کمی  فنانس ایکٹ کا اداروں کے اندر غلط استعمال' ٹینڈرز ڈاکومنٹس' فیسیز کی بے تحاشا وصولی اور دفاترز میں عملے کی عدم موجودگی جیسے مسائل زیر بحث آئے ٹھکیداروں نے تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور حکومت سے فوری ریلیز جاری کرنے دفاترز میں عملے کی دفتری اوقات میں موجودگی  اور فنانس ایکٹ کا منصفانہ اطلاق کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا اس وقت خطے میں ٹھکیداروں کو سخت معاشی حالات کا سامناہے فنانس ایکٹ کا غلط استعمال سے متعلق ایسوسی ایشن نے  وزیر اعلی گلگت بلتستان کو آگاہ کیا تھا جسے وزیر اعلی نے تسلیم کرکے تا حال اس میں ترمیم نہیں کی جو کہ باعث تشویش ہے اور اس ایکٹ کے درست اطلاق نہ ہونے سے حکومت کا چہرہ خراب ہورہا ہے اس لیے ایکٹ کے درست استعمال پر زور دیا