سیکرٹری صحت کامحمدآباد30بیڈہسپتال کادورہ

گلگت(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری صحت آصف اللہ خان نے محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے 1.5ملین رقم فراہم کرنے کابھی اعلان کیا۔سیکرٹری صحت نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور خدمات کے معیار کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران سیکرٹری صحت نے فوری بہتری کے لیے چند اہم ہدایات جاری کیں۔شعبہ امراض نسواں 20 دنوں کے اندر مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔ایکسرے سسٹم اور ڈاکٹروں کے کمروں کے درمیان ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی قائم کی جائے۔ یونٹ کو زیادہ کشادہ جگہ پر منتقل کیا جائے۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے 1.5 ملین روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔یہ دورہ حکومت کے صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، تاکہ حلقہ 3 کی عوام کو معیاری طبی خدمات مہیا کی جا سکیں۔۔۔