سول ہو یا ملٹری،سب حکام عوام کو جوابدہ ، فورس کمانڈر

چلاس (پ ر) ضلع دیامر میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیاجرگہ میں چیف منسٹر گلگت بلتستان حاجی گلبرخان، کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی ، مقامی سیاستدان ، صوبائی سیکٹریریز ، اعلی سول اور فوجی افسران سمیت علاقے کے علما اور عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت کی جرگے میں علاقے کی ترقی ،امن و امان،تعلیم اور علاقے کے مسائل جیسے اہم موضوعات پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔کمانڈر ایف سیاین اے نے جرگے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اج یہاں پر اعلی سول وہ ملٹری حکام کا موجود ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں کمانڈر ایف سی این اے نے علاقے کے مسائل سنے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج یہاں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور متعلقہ اداروں کی بھی بھرپور معاونت جاری رکھے گی تاکہ علاقے کے مسائل فوری حل ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے ترقی میں جہاں اداروں نے اپنا فرض نبھانا ہے وہاں عوام بھی اس علاقے کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں اس کے لیے ضروری ہے کہ علاقے میں کمیونٹی بیس سسٹم کو متعارف کرایا جائے تاکہ لوگ بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں عمائدین علما کرام نے علاقے کی ترقی اور امن و امان کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیاکمانڈر ایف سی این اے نے چلاس میں قائم وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور دیا مر کے نوجوانوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر کہا کہ جی بی کی نئی نسل پاکستان بالخصوص جی بی میں امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں نوجوان طبقہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اس موقع پر طلبا نے علاقے میں امن و ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔