گلگت بلتستان میں فیملی پلاننگ اینڈ ہیلتھ کیئر پروگرام کے 600ملازمین فارغ

گلگت (سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان میں خاندانی منصوبہ بندی اور دیکھ بھال کے پروگرام کے تحت بھرتی کئے گئے 600 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کئیر پروگرام کے صوبائی ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں تمام 10 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو گلگت' غذر' ہنزہ' نگر' دیامر' استور' سکردو' گانچھے'کھرمنگ اور شگر میں خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال گلگت بلتستان کے لیے پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے عملے کی خدمات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر گلگت بلتستان" کے تحت پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کی معیاد 31 دسمبر 2024 کو ختم ہوگئی ہے ۔ اس لیے لیڈی ہیلتھ سپروائزر' لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات بند کر دیں۔ تمام 10 اضلاع میں ایل ایچ ایس' ایل ایچ ڈبلیوز اور ڈرائیورز کی تعداد 600 ہےنیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کئیر پروگرام کے صوبائی ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالمبین نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے لیڈی ہیلتھ سپروائزر' لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا خط جاری کیا گیا ہے یہ منصوبہ قابل توسیع ہے پی ایس ڈی پی سے منظوری ملتے ہی تمام ملازمین کی ملازمت میں براہ راست توسیع کی جائے گی انہوں نے کہا کہپروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر گلگت بلتستان کا منصوبہ سال 2021 میں شروع ہوا تھا۔ جس میں بعد میں 2023 تک توسیع ہوئی ، پھر ایک سال تک اس منصوبے کو توسیع دی گئی تھی۔ امید ہے کہ اس منصوبے کو مزید 6 ماہ سے ایک سال تک توسیع دی جائے گی۔