منشیات کی لعنت پر فوری قابو پاناہوگا،ایمان شاہ

گلگت(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے تمباکو کی مصنوعات معاشرے کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں تمباکو مصنوعات کے خلاف اسمبلی سے منظور ہونے والے ضابطے پر عملدرآمد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اپنے دفتر میں سیڈو کے کوآرڈنیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو کی مصنوعات معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں اس لعنت پر فوری قابو نہیں پایا گیا تو مستقبل میں اس کے برے نتائج مرتب ہو سکتے ہیں انہوں نے سماجی تنظیم سیڈو کی تمباکو مصنوعات کے خلاف کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے تمباکو مصنوعات کے خلاف بل منظور ایک بہت بڑی کامیابی ہے انشااللہ اس بل پر عملدرآمد کے لئےہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے سماجی تنظیم سیڈو کے کوآرڈنیٹر نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا تمباکو مصنوعات کے خلاف ساتھ دینے کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر حکومتی اراکین بھی تمباکو مصنوعات کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے