گلگت، سکردو(چیف رپورٹر،نمائندہ خصوصی) حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت و باسعادت گلگت بلتستان میں مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جگہ جگہ پر محافل میلاد منعقد ہوئیں جن سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور ذاکرین نے حضرت علی علیہ السلام کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی اور اتحاد امت کو فروغ دینے پر زور دیا سکردو میں جشن مولود کعبہ کی خوشی میں جگہ جگہ پر نیاز تقسیم کی گئی سکردو میں یوم علی علیہ السلام کی مرکزی محفل میلاد علی ڈے کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد سکردو میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے سکردو میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر بڑی ریلی بھی نکالی گئی ریلی بھٹو بازار سے برآمد ہوئی جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی جامع مسجد سکردو میں پہنچ کر جلسے میں بدل گئی اہلسنت برادری کے لوگ مخصوص بلتی لباس زیب تن کئے یوم علی کے مرکزی جلوس کی قیادت کرتے رہے اہل نوربخشی اسماعیلی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں لوگ بھی یوم علی علیہ السلام کے جلوس شریک ہوئے یوں یوم علی کے مرکزی جلوس میں اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا یوم علی کے موقع پر سکردو میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کر دئیے گئے تھے بلند عمارتوں اور اہم چوراہوں کے اوپر پولیس اور جی بی سکاٹس کے اہلکار تعینات کئے تھے دریں اثنا یوم علی کے موقع پر سکردو میں پہاڑوں امام بارگاہوں مساجد کے اوپر چراغاں کیا گیا تھا انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے حسب سابق امسال بھی یوم علی علیہ السلام کے جلوس اور مرکزی محفل میلاد میں شرکت کرنے پر اہلسنت برادری کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ بلتستان کا حسن ہی یہی ہے کہ یہاں تمام مکاتب فکر کے لوگ اسلام کی عظیم و مقدس ہستیوں کو مل جل کر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ادھرگلگت میں دنیور علمدار چوک پرشاندارتقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں130پایونڈ کا کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔ تقریب کا انعقاد انجمن امامیہ دنیور نے کیا، جہاں نمازِ ظہرین کے بعد خصوصی طور پر وطنِ عزیز، خصوصا گلگت بلتستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔مقررین نے اس موقع پر حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت، ان کی حکمت اور ان کے عدل و انصاف پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کی۔
