شگرمیں یوتھ ا نگیجمنٹ ہب کاافتتاح کردیاگیا

شگر(عابد حسین بلتی)صوبائی وزیرراجہ اعظم خان نے مرکنجہ ایل،ایس،او کے زیر اہتمام آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے یوتھ انگیجمنٹ ہب مرکنجہ کا افتتاح کردیا،اس موقع پر AKRSP کے ایکٹنگ آرایم پی غلام محمدآی،ٹی انچارچ رازق،ایل۔ایس۔او کے بورڈ ممبران،مرہ پی یوتھ آرگنازیشن کے ممبران سمیت علاقے کی ایم سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے محمد عمران نے کہا مرکنجہ ایل،ایس،او کا قیام 2014 میں عمل میں لایا گیا جس کا اولین مقصد علاقے کی ترقی کے لئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا تھا،ایل،ایس،او مرکنجہ نے AKRSP کے تعاون سے چھوٹے کاروباری حضرات کو  آسان قرضہ سکیم متعارف کرایا،محکمہ جنگلات کے تعاون سے پودے لگانے والے کسانوں میں سونامی ٹری پروگرام کے تحت پیسے تقسیم کیے،محکمہ ذراعت سے گندم بیج اور دیگر ذرعی سامان مہیا کیے ان سب میں AKRSP کا تعاون مثالی رہا ہے۔راجہ اعظم نے کہا AKRSP نے گلگت بلتستان میں حکومت کا بازو بن کر مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اس سے بڑھ کر یہاں کے عوام کو جدید دور میں جدید ترقی کے اصولوں اور شعبوں کو اپنانے کے لئے شعور دیا۔قائمقاام آر ایم پی غلام محمد نے کہا AKRSP نے ہمیشہ زمانے کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پروجیکٹ رکھے ہے یہ دور آئی،ٹی کا دور ہے لہذا ہماری نوجوان نسل کو اس شعبے میں آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ جدید کاروباری ٹولز کو سیکھ سکے اور فری لانسنگ،گرافگس ڈیزاننگ کے ٹولز کو سیکھ کر کاروباری دنیا میں قدم رکھ سکے۔منیجر ایل۔ایس۔او مرکنجہ  محمد یعقوب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا YOUTH ENGAGEMENT HUB کو نوجوانوں کے لئے ہنر سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے