صحت کے شعبے میں عوام انقلابی تبدیلی دیکھیں گے، سیکرٹری صحت

 چلاس(پ ر)سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے دیامر کے اپنے تین روزہ دورئے  کے آخری روز ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا ہسپتال کے تمام وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی دوران داخل مریضوں سے ہسپتال کے عملے ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر داخل مریضوں نے ہسپتال عملے کی خدمات کی تعریف کی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دے دیا ۔جس پر سیکرٹری صحت اصف اللہ خان نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس ڈاکٹر انعام اللہ خان اور ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر شکور احمد خان کی کارکردگی کو سراہا اور اس پر مزید بہتری لانے کی تلقین کی اور اپنی تمام تر سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ سیکرٹری صحت آصف اللہ 300 بیڈڈ ہسپتال کا سائٹ وزٹ کیا پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی سائٹ وزٹ کے دوران ضلع انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل کمشنر نثار احمد اور محکمہ تعمیرات کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اپنی نوعیت کا منفرد پروجیکٹ ہے جس سے دیامر کے اندر صحت کے شعبے میں ایک انقلاب برپا ہوگا جس سے نہ صرف عوام دیامر مستفید ہونگے بلکہ یہ گلگت بلتستان کی عوام بھی مستفید ہوگی جہاں پر دور حاضر کی تمام تر جدید طبی سہولیات میسر ہوں گی۔