گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر جمیل احمد نے جگلوٹ سئی بالا کا دورہ کیا۔ ممبر اسمبلی نے میدان' چکر کوٹ' شمروٹ اور سبیل میں مختلف مقامات پر شمولیتی پروگرامز میں شرکت کی۔ سئی بالا کے مختلف خاندان سے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو الوداع کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو پھولوں کا ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔جمیل احمد نے نئے شامل ہونے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت سے یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ 2020 کے الیکشن میں ہمارے خلاف ووٹ دیکر بھی لوگ اخلاقی طور پر مطمئن نہیں ہیں کہ جمیل احمد کا مینڈیٹ چوری کیا گیا لیکن وہ پھر بھی اپنی قانونی جنگ لڑکر اپنا مینڈیٹ کا دفاع کیا اور اپنے مخالفین سے بھی احترام سے پیش آتے رہے۔جمیل احمد نے کہا کہ ہم اپنے قلیل وقت میں بلا تفریق علاقے میں ترقیاتی منصوبوں سے عوام کا دل جیت لینگے۔ہم عوام کا دکھ درد سمجھتے ہوئے منصوبے رکھینگے۔ہم سابق جعلی ممبر کے طرح کمیشن اور ٹھیکیداری کے لئے عوام کا بجٹ خرد برد کر کے اپنوں کو نہیں نوازینگے۔آخر میں جمیل احمد نے اپنے تنظیمی زمہ داران اور نئے شامل ہونے والوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
