اسلام خواتین کی دنیاوی تعلیم پر بھی زور دیتا ہے، غلام شہزاد آغا

 اسلام آباد(پ ر)صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ دو روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم،وزراء اور ملالہ یوسفزئی نے  بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں گلگت بلتستان کی خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چیلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق حاصل کرنا، کامیابیوں کو شئیر کرنا، معلومات کا تبادلہ تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے قابل عمل اقدامات پر بات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت اور مرد وہ اہم ستون ہیں جن پر یہ معاشرہ قائم ہے ۔دونوں معاشرے کا لازم و ملزوم حصہ ہیں اور ان میں سے کسی ایک کے بغیر یہ معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا اور نہ پھل پھول سکتا ہے۔ اس معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے دونوں کا کردار اہم ہے ۔جس طرح کسی معاشرے کے افراد کی ترقی کیلئے تعلیم لازمی ہے اسی طرح یہ تعلیم مرد و عورت دونوں کے لئے لازم ہے ۔تعلیم جس طرح مرد کے ذہن کے دریچوں کو کھولتی ہے اسی طرح عورت کے لئے بھی ضروری ہے تاکہ وہ بھی  شعور کی منزلوں کو طے کر سکے ۔اسلام نے  عورت کو معاشرے میں عزت کا مقام دیا ہے اور  عورتوں کی دنیاوی تعلیم کے حصول پر زور دیتا ہے جیسا کہ علم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔