یاسین(ایم اے شاہ)سلطان آباد میں صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن رحمت اللہ کے فارم ہائوس میں ڈکیتی، 25 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق یاسین سلطان آباد کے آخری کونے میں موجود صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان رحمت اللہ کے فارم ہاس پر رات گئے چوروں نے ڈکیتی کی واردات ڈالی ہے جس میں مشینری کا سامان ، ٹریکٹرز کی بیٹری ، کریش پلانٹ مشین کے پرزے، سریا اور سیمنٹ سمیت 25 لاکھ روپے مالیت کے سامان لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد یاسین تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کے بعد یاسین کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جو یاسین میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا ڈکیتی واقعہ ہے۔ یاسین جیسے پرامن علاقے میں چوروں کی اتنی بڑی واردت کسی سانحہ سے کم نہیں۔ جس سے نہ صرف علاقے کا تشخص خراب ہوا بلکہ یاسین جیسے باعزت عوام اب عدم تحفظ کا شکار ہونگے جو کہ علاقے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عوام کا یاسین پولیس سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر ملزمان کا سراغ لگا لے پکڑ کر کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو چوری کی واردات کرنے کی جرت نہ ہو۔
