شیخ حسن جعفری روبصحت،ہسپتال سے گھرمنتقل

اسلام آباد(محمد اسحاق جلال)اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی نامور عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے انہیں بارہ روز قبل عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا اور ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا شیخ حسن جعفری کے پاس ملاقاتیوں کو جانے کی بھی اجازت نہیں تھی ان کی عیادت کیلئے آنے والے لوگ ان کے صاحبزادوں سے مل کر واپس جاتے رہے ہفتہ کے روز انہیں صحت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا شیخ حسن جعفری نے اپنی مختصر گفتگو میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی ان کی صحت یابی کیلئے دعائیہ محافل / مجالس منعقد کیں ان کی عیادت کیلئے ہسپتال آئے شیخ حسن جعفری نے کہاکہ میں تمام مسالک کے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جمعے کے اجتماعات میں میری صحت یابی کیلئے دعائیں مانگیں، ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز نرسز کا شکریہ کہ انہوں نے میرے اعلاج و معالجے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی سیاسی سماجی علمی شخصیات کے علاہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی میری عیادت کیلئے ہسپتال آئے اور میرے صاحبزادوں سے ملکر ان کا حوصلہ بڑھایا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا بلتستان بھر کی ماتمی انجمنوں کا شکریہ جن کے سربراہان نے جگہ جگہ دعائیہ مجالس منعقد کیں میڈیا سے وابستہ افراد نے اپنے اخبارات سوشل میڈیا پیجز اور دیگر ذرائع سے میری صحت یابی کیلئے لوگوں سے دعائوں کی درخواست کی سب کی دعاں کی بدولت اللہ رب العزت نے مجھے نئی زندگی عطا کی، انشا اللہ میں قوم و ملت کی بہتری کیلئے مجھ سے جو ممکن ہوگا کروں گا اسلام کی حقیقی تعلیمات کا پرچار کرتا رہوں گا