گلگت(سٹاف رپورٹر)محکمہ جنگلات و جنگلی حیات میں 2 ڈی ایف اوز اور 2 آر ایف اوز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں فاریسٹ وائلڈ لائف اینڈ انوائرمینٹ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے آفیسر عبدالحمید جو ڈویژنل فارسٹ آفیسر، چلاس (او پی ایس)کے طور پر تعینات ہے کا تبادلہ کر کے چیف کنزرویٹر فاریسٹ، گلگت بلتستان، دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گریڈ 18 کے آفیسر محمد افتخار جو کہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر داریل/تانگیر کے طور پر تعینات ہیں، فوری طور پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر چلاس کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے گریڈ 16 آفیسر احتشام شاہین جو رینج فاریسٹ آفیسر کے طور پر تعینات ہیں، تھور فاریسٹ رینج سے تبادلہ کر کے چیف کنزرویٹر فاریسٹ، گلگت بلتستان، دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گریڈ 16 کے ہی حمید عالم جو رینج فارسٹ آفیسر، H/Q، چلاس، فاریسٹ رینج کے طور پر تعینات ہیں، کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور چیف کنزرویٹر فاریسٹ، گلگت بلتستان، آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
