ایس ڈی اوزکے ہفتے میں3بارتبادلے

 گلگت(سٹاف رپورٹر)محکمہ برقیات میں ایس ڈی اوز کے ایک ہفتہ میں تین بار تبادلے کر دیئے گئے ہیں بعض ایس ڈی اوز کو نوازنے کے لئے دو دو اسٹیشنز دیئے گئے ہیں جبکہ بعض باصلاحیت اور قابل ایس ڈی اوز کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ 23' 27 اور 31 دسمبر 2024 کو محکمہ برقیات میں ایس ڈی اوز کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن نکالے گئے تبادلہ ہونے والے ایس ڈی اوز کو دوبارہ سے اضافی چارج دیا گیا ہے اور بعض ایس ڈی اوز کو بلکل ہوا پر رکھا گیا ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیکرٹری برقیات نے اقربا پروری کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں مبینہ طور پر اپنے رشتہ دار کو نوازنے کے لے ایک ہفتہ میں تین مرتبہ آرڈر میں تبدیلی کردی۔ جبکہ قابل اور باصلاحیت آفیسرز کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ برقیات میں حالیہ پوسٹنگ ٹرانسفر کا نوٹس لیں اور ایک ایک ایس ڈی او ایک اسٹیشن کا چارج دیاجائے۔