گلگت بلتستان میں آئندہ مخلوط حکومت بنے گی، گورنر مہدی شاہ

سکردو (محمد اسحاق جلال) گورنر سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرے گی حالات بتا رہے ہیں کہ یہاں مخلوط حکومت بنے گی پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اپنی اپنی کوششیں کررہی ہیں ہر کوئی جیت کیلئے کوشش کرے گا اس طرح یہاں اکثریت کسی کو بھی نہیں ملے گی کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو حلقہ نمبر 1 میں میرے بیٹے توقیر مہدی شاہ پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کررہے ہیں سکہ اسی کا چلے گا جس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ پارٹی ٹکٹ کس کو ملے گا کچھ نئے لوگ بھی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں میرے نزدیک وہی موزوں ہوگا جس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا میں کسی کے حق میں بولوں گا تو ایشو کھڑا ہوگا اس لئے یہی  کہوں گا کہ میں ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ کھڑا ہوں گا انہوں نے کہاکہ آئندہ جو بھی حکومت قائم ہوگی اس کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی بحران کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا کیونکہ بجلی گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے صرف نعروں سے کام نہیں چلے گا آنے والی حکومت کو بجلی بحران کے خاتمے کیلئے عملی کام کرنا ہوگا بجلی کے حوالے سے چیلنجز بہت زیادہ ہیں بجلی کی پیدوار اچھی ہوگی تو ہر کام ہوسکتا ہے سارے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہاکہ تھرمل بجلی رمضان المبارک کے خاتمے تک دی جائے گی اس کے بعد سولر سے بجلی ملنا شروع ہوگی ہرپوہ شغرتھنگ اور غواڑی پاور پراجیکٹ پر بھی کام ہوگا ان بجلی گھروں کی تکمیل سے قبل ہی ہمارا علاقہ نیشنل گرڈ سے بھی منسلک ہوگا پھر ہمیں وہاں سے بھی بجلی ملے گی تب تک ہمارا ریجنل گرڈ بھی بنے گا بھاشا ڈیم کی بجلی نیشنل گرڈ کے ذریعے ہمیں ملے گی تھرمل بجلی واقعی میں مستقل حل نہیں ہے مگر تھرمل کے بغیر ہمارے پاس وقتی حل نہیں تھا وفاقی وزیر پانی و بجلی رانا ثنا اللہ نے بڑا اچھا رسپانس دیا ہمیں توقع نہیں تھی کہ وہ اتنا اچھا رسپانس دیں گے انہوں نے صاف کہہ دیا کہ ایک دو گھنٹے بجلی سے کیا ہوگا جی بی کے لوگوں کو کم از کم پانچ سے چھ گھنٹے بجلی ملنی چاہیئے وزیراعلی حاجی گلبرخان اور ہم سب نے بجلی کا معاملہ اٹھایا وفاقی وزیر پانی و بجلی رانا ثنا اللہ نے بجلی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے تھرمل بجلی کی فراہمی کیلئے فنڈز کی فراہمی کا بھی حکم دیدیا انشا اللہ عوامی مشکلات دور ہو جائیں گی۔