غذر (بیورو رپورٹ)گاہکوچ کے قریب دریائے اشکومن پر تعمیر ہونے والا 18 میگاواٹ گلوداس پاور پراجیکٹ کی کنسلٹنسی رپورٹ بھی غائب کردی گئی کچھ سال قبل اس اہم پراجیکٹ کی ٹیکنکل رپورٹ بھی متعلقہ فورم تک پہنچائی گئی تھی گلوداس کے مقام پرکم لاگت پر 18 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جس سے ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ سمیت قریبی دیہاتوں میں بجلی کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے تاہم سابقہ اور موجودہ حکومت نے ڈیزائن کردہ اس پراجیکٹ کے کاغذات تک غائب کردیا ہے ضلع میں بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے اس وقت بجلی کی پیداوار صلاحیت سے 10 گناہ زیادہ بجلی کی طلب موجود ہے مگر حکومت اور منتخب ممبران اس اہم مسئلے پر چپ کا روزہ رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔
