گلگت (سٹاف رپورٹر) انجمن حیدریہ نگرل گلگت اور خانوادہ شہید حسین اکبر کے زیر اہتمام شہید سید ضیا الدین رضوی اور ان کے باوفا جانثاروں کی 20 ویں برسی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان احتجاجی و تعزیتی اجتماع امام بارگاہ کلاں نگرل گلگت میں منعقد ہوا جس میں علما۔مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تعزیتی اجتماع کے آخر میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ تمام مکاتب فکر کے لیے قابل قبول نصاب تعلیم مرتب کرنے اور مسلکی اور علاقائی تعصبات سے پاک نصاب تعلیم مرتب کرنے کے لیے گلگت بلتستان سطح پر ٹیکسٹ بک بورڈ اور کریکولم ونگ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 20 سال گزرنے کے باوجود شہید ضیا الدین رضوی ان کے ساتھی شہدا کے بہیمانہ قتل میں ملوث نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری سوچی سمجھی سازش ہے تمام نامزد ملزمان اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے عدالتی کمیشن کے ذریعہ دوبارہ ٹرائل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کو 77 سال سے بے آئین رکھ کر جبر اور طاقت کے ذریعہ کی جانے والی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے گلگت بلتستان کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اسلیے فی الفور اس علاقہ کی آئینی حیثیت واضح کر کے ملک کا پانچواں صوبہ ڈیکلیر کیا جائے۔ گلگت شہر میں پانی و بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کو حکومت کی بے حسی اور نااہلی ہے بجلی و پانی کی سپلائی کو بہتر اور محلہ نگرل کے شدید ترین موسمی حالات کے پیش نظر نگرل کو بجلی و پانی کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، علاقے میں ثقافت کے فروغ کے نام پر حکومتی حکم اور ر غیر حکومتی اداروں کی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانیت نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے دور کرنے ان کی غیرت و حمیت کو ختم کر کے مغربی کلچر کو فروغ دینے کی سازش ہے ایسے تمام اقدامات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، گلگت بلتستان کے وسائل اور زمینوں کی بندر بانٹ اور لیز کے نام پر غیر مقامی افراد اور فرمز کو سہولت کاری فراہم کرنے کو علاقہ کے سادہ لوح عوام کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہے اور غیر مقامی افراد کو جاری کیے جانے والے لیز لائسنس کو منسوخ کر کے ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ صوبائی کابینہ سے منظور ہونے والے لینڈ ریفارمز ایکٹ غیر تسلی بخش ہے اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے عوام کے لیے قابل قبول لینڈ ریفام ایکٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے مذہبی اقدار اور علاقائی روایات کے پیش نظر مخلوط نظام تعلیم معاشرتی اقدار کے لیے زہر قاتل ہے لہزا خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں ملک عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار اور سانحہ پارا چنار کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور شاہراہ پارا چنار کے سفر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ نیز شہر کراچی میں پرامن احتجاجی دھرنے پر ریاستی و دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہے۔عالم اسلام کا م کی مدافعی تنظیم تنظیم حزب اللہ لبنان کے سر براہان سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہان اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کو فلسطین و لبنان کے ہزار بے گناہ شہدا کی شہادت کو اسلام محمدی کی راہ میں عظیم قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران حزب اللہ لبنان حماس اور انصار اللہ کے مدافعانہ اقدامات کو حق اور جائز قرار دیتے ہوے بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں نیز نام نہاد اسلامی ممالک کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہیشیطان بزرگ امریکہ کی پشت پناہی میں ارض فلسطین ارض لبنان ارض شام پر کی جانے والی اسرائیلی دہشت گردی کی نسل کشی سے تعبیر کرتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہیں، شہید ضیا الدین رضوی اور ان کے رفقا کی برسی کے تعزیتی اجتماع سے امام جمعہ والجماعت گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی،امام جمعہ والجماعت دنیور شیخ میرزا علی، شیخ کرامت حسین،صدر انجمن حیدریہ نگرل شاہد حسین و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہید سید ضیا الدین رضوی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
