سکردو(محمد اسحاق جلال)صوبائی وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین نے کہاہے کہ سردیوں میں تھرمل بجلی دینا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ تھرمل بجلی پر کافی اخراجات آتے ہیں تاہم رمضان المبارک میں ہم صارفین کو تھرمل بجلی دیں گے تاکہ ماہ مقدس میں روزہ داروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن قریب آرہے ہیں اس لئے ہنزہ میں کچھ سیاسی لوگ بجلی کے مسئلے پر احتجاج کررہے ہیں مسئلہ اتنا گھمبیر نہیں ہے جتنا بنایا جارہا ہے بجلی کے مسئلے پر سیاست کرنا درست عمل نہیں ہے بحران آج کے دور کا پیدا کردہ نہیں یہ پہلے سے موجود ہے ہم بجلی کو منیج کرکے تقسیم کررہے ہیں سکردو میں سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کیلئے جی بی گورنمنٹ کے فنڈ سے بھی رقم رکھی گئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ سو میگاواٹ میں سے بھی پچیس میگاواٹ سکردو کو دیں گے اس طرح اس شہر کا بحران کم ہوگا اور لوگوں کی مشکلات دور ہونگی اس وقت جو بجلی ہمارے پاس دستیاب ہے وہ ہم عوام الناس میں بلا تفریق تقسیم کررہے ہیں اور ہم کیا کرسکتے ہیں بڑے پاور ہاسز کی تعمیر کیلئے بھی ہم اپنی۔ بساط کے مطابق کام کررہے ہیں ہم کیوں چاہیں گے کہ ہم اپنے عوام کو اندھیرے میں رکھیں سیاسی سماجی اور مذہبی لوگوں کی زمہ داری ہے کہ کو وہ معاملے کو سمجھیں جب لوگ حقائق کو سمجھنا شروع کریں تو افراتفری کا ماحول ختم ہوگا۔
