گلگت(نمائندہ خصوصی)کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی کاوشوں سے بقایاجات کی مد میں ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہفتے کے اندر ساڑے تین ارب روپے ریلیز جاری کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعمیرات عامہ سبطین احمد سے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر رحمت اللہ، جنرل سیکرٹری شاکر حسین اور سینئر نائب صدر شیخ عباس کی اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹھیکدار برادری کے بقایاجات،جاری کردہ ریلیز ، نو بلیک لسٹ اور فیس رسیدوں سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ سیکرٹری سبطین نے یقین دہانی کرائی کہ فوری طور پر ٹھیکیداروں کے بقایاجات کی مد میں ساڑھے تین ارب روپے ورکس ڈیپارٹمنٹ کو جاری کیے جائیں گے جبکہ پینڈنگ لائبیلٹیز کے 72کروڈ کے پی سی ون کی منظوری بھی دیدی۔ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سیکرٹری سبطین احمد نے ٹھیکدار برادری کی تمام فیس رسیدیں اور نو بلیک لسٹ کو آگے بڑھاتے ہوئے جون سے جون تک رکھنے کا حکم دیا اور تمام محکموں کو فوری طور عملدرآمد کا کہا ہے جس کا نوٹیفکشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد دسمبر کے بجائے ہر سال کے جون میں کاغذات کی تجدید کی جائے گی۔ سیکرٹری سبطین احمد کے احسن اقدام پر ایسوسی ایشن نے شکریہ ادا کیا کیونکہ سیکرٹری سبطین احمد کے ذاتی کوششوں سے ریلیز اور پی سی ون منظور ہوئے ورنہ اس نامساعد حالات میں یہ سب ممکن نہ تھا اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات نے ایسوسی ایشن کے دیگر چھوٹے مسائل اور ٹینڈرز کے معاملات بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ جس پر ایسوسی ایشن نے سیکرٹری سبطین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ٹھیکدار برادری کے معاملات پر تعاون کریں گے۔
