گلگت(پ ر)گلگت بلتستان لینڈریفارمزکمیٹی کااجلاس زیرصدارت صوبائی وزیرقانون غلام محمد منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران محمدانورمنسٹر،حاجی شاہ بیگ،امجدحسین ایڈووکیٹ،سیکرٹری قانون، سینئرممبر بورڈآف ریونیواور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان سے تمام سٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی تجاویز کابغورجائزہ لیاگیا۔ موصول ہونے والی تمام تجاوزیرپرغور کے بعدتمام قابل عمل تجاویز کولینڈریفارمز بل میں شامل کیاگیا۔سول سوسائٹی اوروکلاء کی تجاویز کومجوزہ بل کاحصہ بنانے کے بعدبل کے مسودے کوحتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے بل کی تیاری میں عوامی شرکت اوردلچسپی کوسراہااوراس بات کااعادہ کیا کہ اس بل کوعوامی امنگوں کے مطابق بناکرقانونی شکل دی جائے گی۔اجلاس کے شرکاء نے متعلقہ محکمے کوحکم دیا کہ بل کوآئندہ کابینہ اجلا س میں پیش کیاجائے۔چیئرمین لینڈریفارمز کمیٹی غلام محمدنے تمام کمیٹی ممبران اورتمام متعلقہ افسران اورسول سوسائٹی ووکلاء کا بل کی تیاری اوربہتری میں معاونت پرشکریہ اداکیااورتعریف کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ قانون سازی جی بی کے لئے تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔