کرم فائرنگ واقعہ امن معاہدے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش، ایم ڈبلیو ایم

 گلگت(پ ر)مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کے زیر اہتمام پاراچنار عوام کی حمایت میں آٹھ روزہ کامیاب دھرنوں کے بعد تقریب تشکر برائے معاونین دھرنا کا انعقاد صوبائی سیکریٹریٹ ہوا۔ جس میں علما کرام، عمائدین شہر، ملی تنظیموں کے نمائندوں، منقبت خواں ، شعرائے کرام ،مالی معاونین,,یوتھ تنظیموں کے نمائندوں اور منتظمین نے شرکت کی۔ تقریب سے صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس اور عارف قنبری ضلعی صدر نے خطاب کیا۔مقررین نے دھرنے کو کامیاب بنانے میں شرکا کی دن رات شرکت کرنے پر زبرست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔مقررین نے ڈپٹی کمشنر کرم اور سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرم امن معاہدے کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے دہشت گردی کا واقعہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔دہشت گرد کبھی یہ نہیں چاہتے کہ ٹل پاراچنار روڑ محفوظ رہے۔ دہشت گردوں نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہے درحقیقت یہ اب ریاست کا امتحان ہے۔جائے وقوعہ کو سیل کر کے امن معاہدے کے مطابق مقامی آبادی کو شامل تفتیش کر کے دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔   مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اشیا خوردونوش اور ادویات پر مشتمل قافلے کو فوری طور پر پاراچنار پہنچا دیا جائے.تمام شرکا نے یک زبان ہو کر مظلوم پاراچنار عوام کے ساتھ ہر قسم کی یقین دہانی کرائی۔اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب بھی قیادت حکم دیں گے پاراچنار کے مظلومین اور مصورین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔