ہنزہ(اجلال حسین)ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنے کو وسیع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور مطالبہ نہ ماننے پر دھرنا کمیٹی نے احتجاج میں مزید شدت لاتے ہوئے شٹر ڈائون، پہیہ جام اور خواتین سمیت دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔چوتھے دنوں سے جاری دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ سخت سردی کے باوجود دھرنا شرکا دن رات دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ دھرنا کمیٹی اور مظاہرین نے حکومت گلگت بلتستان اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے جب تک ابتدائی مطالبہ لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لئے تھرمل جرنیٹر آن نہیں کیا جاتا دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی گلگت بلتستان کرنل ر عبیدللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اور صوبائی وزیر دلشاد نے اپنے فنڈز اے تھرمل جرنیٹر آن کرنے کے لئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو درخواست کی اس میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انشااللہ ہم اپنے عوام کے ساتھ اس سخت موسم۔کے باوجود اپنے حق کے لئے کھڑے ہوئے عوام کے ساتھ اس احتجاجی دھرنے میں ساتھ ہیں اس موقع پر گلگت بلتستان اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم عوام سے اپیل کی گئی کہ عوام ہنزہ کے مطالبات کے لئے ہر جگہ پر احتجاج کریں۔
