ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پرنکل آئے

 ہنزہ(اجلال حسین)ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پرنکل آئے،کالج چوک ،علی آباد،سوست اورگلمت کے عوام نے شاہراہ قراقرم کوبلاک کرکے دھرنااورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر آل پارٹیز کے علاوہ علاقے کی منتخب نمائندہ کرنل(ر)عبید اللہ بیگ بھی احتجاج کا حصہ بن گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہنزہ میں ہونے والی لوڈشیڈنگ آج کی نہیں بلکہ گزشتہ کئی سالوں کی ہے مگر حکومت گلگت بلتستان اس کو یکسر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے اج ہنزہ اندھیرے میں ڈوباہوا ہے۔مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سوست، گلمت، گنش اور حسن آباد میں تھرمل جنریٹر کے ذریعے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا ئے۔ دوسری جانب احتجاجی دھرنا ختم کرنے کے لئے ڈی سی ہنزہ اورمظاہرین کے وفد کے درمیان بھی بات چیت رات گئے تک جاری تھی۔