سپیکر،وزیرداخلہ سمیت گیارہ ارکان اسمبلی پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا

 گلگت(پ ر)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے مالی سال 2024-2023 کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران اسمبلی کے نام جاری کردئیے۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جن ممبران اسمبلی نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ان میں امجد حسین، جی بی اے-1 گلگت-I،فتح اللہ خان، جی بی اے-2، گلگت-II(سابق ممبر، جی بی اے، کا بیان اثاثے اور واجبات/ فارم-B) 3 جون 2024 تک) ناصر علی خان، جی بی اے-10، سکردو-IV، سید امجد علی، جی بی اے-11، کھرمنگ، شمس الحق لون، جی بی اے-14، استور-II نواز خان، جی بی اے 19، غذر 1، نذیر احمد، جی بی اے-20، غذر II، غلام محمد، جی بی اے-21، غذر III، اکبر علی، ٹیکنوکریٹ،غلام شہزاد، ٹیکنوکریٹ، اور خواتین کی مخصوص نشست میں کنیز فاطمہ شامل ہیں۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے مذکورہ معزز ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 جنوری 2025 تک اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے (فارم-B) جمع کرائیں بصورت دیگر ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔پریس ریلیز کے مطابق زیر دفعہ 137 ضمن 3  الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنے شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات سے متعلق  فارم بی ہر سال 31 دسمبر یا اس سے قبل دفتر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان،گلگت میں جمع کرانا ہوتا ہے اور اس حوالے سے سیکریٹری گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی متعلقہ فارم بھجوائے  گئے تھے تاکہ ہر ممبر اپنا فارم پر کر کے دے سکیں۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے اس معاملے کے حوالے سے اخبارات میں ایک پریس ریلیز بھی شائع کرائی گئی تھی تاکہ اراکین کو آگاہ کیا جا سکے۔مقررہ مدت میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر وہ رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نااہل ہوجائے گا۔