سکردو (پ۔ر)سکردو پولیس کامیاب کاروائی، راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات مودت زہرا زوجہ شہاب ثاقب سکنہ کہوٹہ اور غضنفر عباس سکنہ کہوٹہ کو پولیس چیک پوسٹ کچورا میں معمول کی تلاشی کے دوران مشکوک پا کر دونوں کے قومی شناختی کارڈ زکو جدید سسٹم کے تحت E- Police ایپلیکیشن کے ذریعے سکین کیا گیا جس پر معلوم ہوا کہ دونوں کے خلاف تھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا، مسمات مودت زھرا کے شوہر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شوہر کے گھر کو بھی فروخت کرکے بھاگ گئی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع کہوٹہ پولیس کو دی گئی ،کہوٹہ پولیس کے پہنچنے پر عدالت سے سفری ریمانڈ حاصل کرکے ملزمان کو کہوٹہ پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزمان سے برآمد شدہ نقد رقم تقریبا 32 ،لاکھ 40 ہزار روپے اور سونے کے کڑے ،انگوٹھی،بالیاں وغیرہ (تقریبا ً5 تولہ سونا)بھی تھا نہ کہوٹہ کی ٹیم کے حوالہ کردیا گیا
