سکردو(سٹی رپورٹر)کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلی مبشر حسن نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے بغیر ترقی کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے پر یقین رکھتی ہے اور سکردو کی یوتھ کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مزید منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔
