سکردو(پ ر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی حاضری ہسپتالوں میں یقینی بنانا ہسپتال کے اندر موجود ایم ایس اور ڈی ایچ اوز کی زمہ داری ہے ۔ ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کم از کم متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ڈی سی یا صوبائی سطح پہ سیکرٹری ہیلتھ کو جوابدہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی سیز آئیندہ کسی پٹواری یا نائب تحصیلدار کو ڈاکٹروں کی حاضری یا ڈاکٹروں سے معاملات کے لیے نہ بھجیں اگر مستقبل میں ایسا دوبارہ واقعہ پیش آیا تو ناصرف ان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا بلکہ ڈاکٹر کمیونٹی سخت رد عمل دے گی اور احتجاجا اپنی سروسز چھوڑ سکتے ہیں جس سے ہسپتال کی ورکنگ مزید خراب ہوگی۔
