گلگت( سٹاف رپورٹر)زمین کے تنازعہ پر سلطان آباد گجر داس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں پولیس سے ملنے والی معلومات کے مطابق زمین کے تنازعہ کے باعث دنیور سلطان آباد گلوداس ،گجرداس میں رشتہ داروں کے درمیان اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر دونوں فریقین میں زخمیوں کو ہسپتال گلگت پہنچادیا گیا ہے۔ عبدالغفور پارٹی اور حمید پارٹی کے مابین لڑائی ہوئی اور فائرنگ سے جان فقیر ولد حبیب اللہ ساکن سلطان آباد عمر 50 سال اور غلام رسول ولد غلام محمد (بھائی حمید ) جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ رحیم خان ولد حبیب اللہ ساکن سلطان آباد عمر 45 سال دائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے فیصل ولد محمد نبی عمر 30 سال ساکن سلطان آباد ٹانگ میں گولی لگی ہے حضرت ولد گل میر ساکن سلطان آباد عمر 28 سال سینے کے اوپر بائیں طرف گولی لگی ہے حمید کی والدہ گل سرہنہ عمر 75 سال اور ایک بچہ اکرام ولد عبداخالق عمر 16 سال phq ہسپتال میں زیر علاج ہیں ایس ایس پی گلگت ظہور احمد کے مطابق تمام زخمی زیر حراست ہیں۔ اس کے علاہ جاے حادثہ سے حمید کا بیٹا گرفتار کیا ہے۔ اور ایک ایس ایم جی قبضہ میں لی ہے اور ساتھ وقوعہ سے تقریبا 17 چالیدہ خول بھی قبضہ پولیس لیے ہیں۔مزید کاروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے تمام ملزموں کو قانون کٹہرے میں لایا جائے گا۔
