سکردو (چیف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ کٹیں گے مریں گے مگر عوامی حقوق کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ہمیں بھاشن دینے والے پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے پارا چنار اور کرم میں شیعہ سنی اتحاد کیلئے کیا کیا ہے ہم آپس میں لڑانے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے ہمیں معلوم ہے کہ پارا چنار کے مسئلے کو ایک طبقہ شیعہ سنی کا رنگ دے کر ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے مگر ہم اس طبقے کو ملک میں افراتفری پیدا کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے شیعہ سنی اتحاد کو پارہ کرنے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں یہ لوگ باقی تمام سازشوں اور منصوبوں میں ناکامی کے بعد اب ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں مگر شیعہ سنی علمائے کرام مل کر ایسے عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے ہماری جماعت کا نام ہی وحدت المسلمین ہے ہم مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ کرنے والی قوتوں کی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے پارا چنار کا مسئلہ صرف شیعوں کا نہیں وہاں ہمارے سنی بھائی بھی متاثر ہورہے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارا چنار کی صورتحال پر سیاست کرنے والوں پر لعنت ہو ہم حقائق بیان کررہے ہیں حقائق کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہورہے ہیں ہمیں پیغام بھیجا جا رہا ہے کہ خاموش رہو گھروں کو واپس چلے جا ورنہ گرفتار کریں گے جیل میں بھیج دیں گے بے شک ہمیں مارا جائے جیل میں ڈالا جائے ہتھکڑیاں پہنا دی جائیں مگر عوامی حقوق کی جنگ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں آج خاموش رہیں گے تو عہدے ملیں گے مراعات ملیں گی مگر عزت ہمیشہ کیلئے چھن جائے گی آنے والی نسلیں تباہ و برباد ہو جائیں گی انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں رول آف لا چاہتے ہیں جب قانون اور آئین کی حکمرانی ہوگی تو سارا سسٹم درست ہوگا قانون اور آئین کی حکمرانی نہ ہونے اور کچھ قوتوں کی اجارہ داری ہونے کی وجہ سے سیاسی نظام دگر گوں ہے یہ کیا بات ہوگئی کہ خفیہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پارا چنار اور کرم جیسی صورت حال پیدا کی جائے کراچی میں پرامن دھرنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سید علی رضوی کی قیادت میں ہم چلتے رہیں گے۔
