گلگت(نامہ نگار خصوصی)محکمہ موسمیات نے ماہ جنوری کے پہلے ہفتے گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں 01 جنوری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں جو 06 جنوری 2025 تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی جس کے باعث گلگت بلتستان 01 جنوری سے 06 جنوری 2025 کے دوران گلکت بلتستان کے اضلاع دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات اور آغا خان ایجنسی فار ہابیٹاٹ کے الرٹ کے مطابق بارش اور برفباری کی ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔ مزید یہ کہ بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ الرٹ میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور خصوصا پہاڑی علاقوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ این ڈی ایم اے پی ڈی ایم ایز اور ایس ڈی ایم ایز کو ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پہاڑوں پر برف کی کمزور تہہ موجود ہے جو مزید برفباری کی صورت میں برفانی تودے کا باعث بن سکتی ہے۔ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ موسم سرما میں مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔گاوں کی سطح پر اور رہائشی علاقوں میں برفانی تودے کے جگہوں کی نشاندہی کریں اور اپنے اہل خانہ اور گاوں کے دیگر افراد کو بھی آگاہی دیں. برف باری کے دوران خطرات والے جگہوں میں جانے سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ 2 یا نے فٹ سے زیادہ برف کے ذخیرے پر مزید برفباری یا بارش برفانی تودوں کا باعث بن جاتا ہے۔ اگر کسی کا گھر براہ راست برفانی تودے کی جگہ پر واقع ہے تو برف باری سے پہلے مناسب منصوبہ بندی کریں۔ نیز متبادل رہائش کا پہلے سے انتظام کریں اور اپنی قیمتی اشیا محفوظ جگہ پر رکھیں. بارش اور برفباری میں غیر ضروری طور پر مال مویشی ، لکڑی یا شکار کے لیے چراگاہوں اور نالوں میں جانے سے گریز کریں ۔سفر کے دوران یہ یقینی بنائیں کہ آپ راستے اور سڑک کے کنارے واقع برفانی تودوں کے بارے میں آگاہ ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جاسکے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران یقینی بنائیں کہ گاڑی کی حالت درست ہے اور ضروری آلات جیسے کی بیلچہ ، رسی ، زنجیر وغیرہ گاڑی میں موجود ہے۔ گھروں کے چھتوں پر سے وقتا فوقتا برف صاف کریں تاکہ وزن اور پانی کی لیکیج کی وجہ سے کچے مکانات کے گرنے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔ سردیوں میں گیس اور بجلی کے یئٹرز اور سیلنڈرز کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ۔ نیز بجلی کے شارت سرکٹ اور گیس کی لیکیج سے اگ لگنے کے حادثات بھی اکثر رونما ہوتے ہیں ۔ یقینی بنائیں کہ ان اشیا کا استعمال زیادہ احتیاط کے ساتھ کیا جائے اور سونے سے پہلے گیسں سیلنڈر / ہیٹر کو کمرے سے باہر رکھیں۔
