شغرتھنگ شاہراہ منصوبہ منظور، پانچ ارب سے زائد لاگت آئے گی

 گلگت،سکردو(سٹاف رپورٹر،چیف رپورٹر) حکومت پاکستان پلاننگ کمیشن منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سکردو شغرتھنگ تا استور گوری کوٹ سڑک کی کشادگی اور میٹلنگ کی منظوری دی ہے منصوبے پر  5ارب27کروڑ40لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان سے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلتستان ڈویژن اور دیامر استور ڈویژن کے درمیان بین علاقائی رابطہ گوری کوٹ استور سے شغرتھنگ اسکردو تک سڑک کی تعمیر کی باضابطہ اجازت دیتے ہوئے منظوری دی گئی ہے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے 20 ستمبر 2024 کو اپنے اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلہ کیا گیا اسپانسرز نے دائرہ کار کو معقول بنا کر iPAS پر ترمیم شدہ PC-I جمع کرایا ہے، جس کی جانچ تکنیکی (T&C) سیکشن کے ذریعے کی گئی ہے، اور ممبر (انفرا)کے ذریعے اس کی منظوری دی گئی ہے۔CDWP نے اس منصوبے کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ منطقی دائرہ کار الگ سے پیش کیا جائے۔ تمام ضروری ڈھانچے کے ساتھ سنگل ٹریک کو شامل کرنے کے لیے پروجیکٹ کا دائرہ کار معقول ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان سیاحت کی ترقی کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے معروف کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گی اور منصوبہ تیار کرنے کے بعد سڑک کی بہتری کا کام بعد میں کیا جائے گا۔گلگت بلتستان کی حکومت روڈ کوریڈور کے ساتھ زوننگ کرے گی۔ اس منصوبے پر5ارب27کروڑ40لاکھ روپے لاگت آئے گی۔سی ڈی ڈبلیو پی  سے شغرتھنگ شاہراہ کی منظوری ملنے کے بعد اس اہم منصوبے کے ٹینڈر ہونے کی امید پیدا ہوگئی منصوبہ کافی عرصے سے التوا کا شکار تھا جس کی وجہ سے علاقے میں ایک غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اسی دوران  عوام میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف سکریٹری ابرار احمد مرزا منصوبے کی منظوری لینے کیلئے متحرک ہوگئے اور وہ وفاق کے اعلی فورم سے کلیدی منصوبے کی منظوری لینے میں کامیاب ہوگئے منصوبہ دو فیز میں مکمل کیا جائے گا پہلے فیز میں کلوٹس کازویز راگ کٹنگ اور دیگر امور نمٹائے جائیں گے فیز ون پر پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوگی دوسرے فیز میں روڈ کو میٹل کیا جائے گا دوسرے فیز کی تکمیل کیلئے سات سے آٹھ ارب روپے جاری ہونگے منصوبے کی منظوری ملنے پر بلتستان کے چاروں اضلاع اور استور کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے سکردو سے استور تک 105 کلو میٹر سڑک کی تعمیر سے دونوں علاقوں میں تجارتی روابط بڑھیں گے اور دونوں علاقوں کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں گے منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر حسین نے کہاہے کہ منصوبہ اپنی نوعیت کا انتہائی اہم منصوبہ ہے اس کی اعلی فورم سے منظوری ملنا کوئی معمولی بات نہیں ہے انشا اللہ کچھ ہی روز میں ٹینڈر نوٹس اخبارات میں دئیے جائیں گے کوشش ہوگی کہ منصوبے پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش سفری مشکلات دور کی جاسکیں۔اپوزیشن لیڈرکاظم میثم نے کہا ہے کہ ہمارے دورحکومت میں جوپروجیکٹ رکھاتھا وہ آج میچورہوگیااوراعلیٰ فورم سے اس کی رویژن کی منظوری مل گئی یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔چیف سیکرٹری کی اس سلسلے میں کاوشیں قابل تعریف ہیں۔اب ٹینڈرکاعمل مکمل کرکے جلدکام شروع کرناہوگا تاکہ یہ اہم منصوبہ جلدسے جلدمکمل ہواورعوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ہم منصوبے کی منظوری کرداراداکرنے والوں کاشکریہ اداکرتے ہیں اوربلتستان کے عوام کومبارکباددیتے ہیں۔