گلگت، گاڑی دریا میں گرگئی، دو خواتین جاں بحق، 5زخمی

 گلگت(اے ایم حیدر)حراموش جوٹیال روڈ پرٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق حراموش جوٹیال روڈ میں پیر کی صبح ڈرائیور شکیل حسین کی گاڑی ٹویوٹا جیب میں تقریبا دس افراد سوار تھے جو داسو کی طرف آرہے تھے روڈ کی دیوار گرنے سے بے قابو ہوکر دریا ہیں جاگری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار شمیمہ زوجہ صابر حسین ساکن داسو حال مقیم شاہٹوٹ موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ دوسری خاتون بی بی زوجہ محمد جمیل ساکن جوٹیال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میںجاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں شکیل حسین ولد شبیر حسین کے علاہ مرحومہ شمیمہ کے دو بچے اور محمد اعجاز کی بیٹی بھی شامل ہے دو بچے شدید زخمی ہیں جبکہ ایک بچی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے روڈ دو دن پہلے کھول دیا گیا تھا روڈ کی دیوار کی تعمیر ناقص ہونے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا ہے اور عوام نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیاہے