گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان حکومت میں مزید دو کوآرڈنیٹرز شامل کر لئے گئے ہیں گانچھے حلقہ 1 ڈغونی سے ایس پی ریٹائرڈ عبد الخالق اور سکردو سے مبشر حسن وزیر اعلی گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گلگت بلتستان رولز آف بزنس،( 2009 ترمیم شدہ) کے سیکشن-29(B)(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دو کوآرڈینیٹرز تعینات کئے ہیں جن میں عبدالخالق ولد عبدالقادرڈاغونی، گھانچھے اور مبشر حسن ولد حسن علی خان سکمیدان سکردو شامل ہیں دونوں کوآرڈنیٹرز کی ماہانہ 150,000/- تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔
