رواں سال پانچ لاکھ آٹھ ہزار ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی بلتستان آمد

 سکردو(محمد علی عالم)سال 2024 میں 4,86,571 ملکی اور 21,862 غیر ملکی سیاحوں نے بلتستان کا رخ کیا دو پچھلے سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے سال 2023 میں 2,23,9,83 ملکی اور 9,8,97 غیر ملکی سیاح آئے تھے ٹورسٹ پولیس کے مطابق رواں سال سال 2024 میں 4,86,571 ملکی اور 21,862 غیر ملکی سیاح سکردو آئے، ان میں سے 1,86,960 ملکی اور 15,646 غیر ملکی سیاحوں نے ضلع شگر، 1,77,895 ملکی اور 3,077 غیر ملکی سیاحوں نے ضلع کھرمنگ اور 63,438 ملکی اور 6,566 غیر ملکی سیاحوں نے ضلع گانچھے دورہ کیا رواں سال سال 50،4,48 ملکی اور 11,262 غیر ملکی سیاح بذریعہ ہوائی جہاز بلتستان آئے اسی طرح شاہراہِ بلتستان کے زریعے 36,6091 ملکی اور 6,600 غیر ملکی سیاح آئے جبکہ 70,000 ملکی اور 4,000 غیر ملکی سیاح دیوسائی نیشنل پارک کی دلکش قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بلتستان کی منفرد ثقافت، بلند و بالا برف پوش پہاڑ، سرسبز وادیاں، شفاف جھیلیں، میٹھے چشمے، گنگناتی آبشاریں اور منفرد ریگستان دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہیں۔ یہاں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو اور دیگر مشہور پہاڑی سلسلے موجود ہیں بلتستان میں سیاحت کے بڑھتے ہوئے رجحان سے معیشت کو مضبوطی ملی ہے، اور مقامی کاروبار کو ترقی کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔