گلگت (پ ر) گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مین روڑ شہید سیف الرحمن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک گلگت بزنس حب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اس حوالے سے ۔متعلقہ روڈ کے دونوں اطراف کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈکرکے، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گریویٹی مین روڑ شہید سیف الرحمن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک جو روڈ ہے اس پر گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلگت بزنس حب بنانے کا پلان ہے اور روڈ پر سیوریج کے مین لائن کو بچھانا ہے اس لئے روڈ کے دونوں اطراف کو کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ کرکے ہر قسم کی کنسٹریکشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس لیے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اس روڈ کے دونوں اطراف میں کسی بھی قسم کی کنسٹریکشن نہ کی جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت اویس احمد عباسی نے گریوٹی مین روڈ شہید سیف الرحمن ہسپتال سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہرسہیل نے گریوٹی مین روڑ کے دونوں اطراف گلگت بزنس حب بنانے والے پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے گریوٹی مین روڑ شہید سیف الرحمن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک جو روڈ ہے اس پر بزنس حب بنانے اور سیوریج کے مین لائن کو بچھانے کے لئے کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ ہونے والے روڈ کے دونوں اطراف میں کسی بھی قسم کی کنسٹریکشن کی اجازت نہیں دینے کی ہدایت دی۔ اور روڈ کے دونوں اطراف جو تجاوزات ہوئی ہیں ان کو مکمل ختم کرنے اور ایس او پی پر عمل درآمد کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور جی ڈی اے کی مشترکہ ٹیمیں بنانے کی بھی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ عوام کو مطلع کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ وہ اس روڈ پر مزید کسی بھی قسم کی کنسٹریکشن نہ کریں۔
