گلگت(نمائندہ خصوصی)بجلی پانی اور آٹا نہ ملنے پر دیامر کالونی و نیٹکو کالونی جوٹیال کے عوام کا پارہ چڑھ گیا، مین شاہراہ بند سردی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے بجلی کا جو نیا شیڈول دیا ہے اس کے تحت بجلی فراہم نہیں ہورہی ہے جبکہ پانی بھی میسر نہیں ہے گھریلو زندگی متاثر ہورہی ہے کسی کو بھی احساس نہیں ہے آٹے کا نظام ڈیجیٹل لائز کرنے کے باوجود بھی آٹا مہیا نہیں ہورہا ہے اور جو آٹا مہیا ہورہا ہے وہ بھی کھانے کے قابل نہیں ہے تمام سہولیات عام عوام کو نہیں بلکہ امرا کے لئے ہیں ہوٹلوں اور اعلی حکام کے پاس سپیشل لائینیں لگی ہوئی ہیں پانی بھی انہی صاحب حیثیت افراد کو ملتا ہے اور آٹا زیادہ تر بلیک میں مارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حکومتی نمائندے صرف نمائشی خبروں تک محدود ہیں اور نان ایشو کو لیکر عوام کو بے وقوف بنانے پر لگے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ حکومت نے ان بنیادی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدام نہیں اٹھایا تو پھر شدید احتجاج ہوگا اور یہ احتجاج دھرنے میں تبدیل ہوگا حالات خراب ہونے سے قبل حکومت سنجیدگی دکھائے اور عوام کو بجلی پانی اور آٹا مہیا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
