پاراچنارکی مخدوش صورتحال، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں دھرنے، مظاہرے اور ریلیاں

سکردو (سٹاف رپورٹر، چیف رپورٹر) گلگت، سکردو، کھرمنگ، خپلو، گمبہ اور دیگر مقامات پر پارا چنار کی صورت حال کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دہشت گردی انتہا پسندی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا گیا، سکردو میں جامع مسجد سے بعد از نماز جمعہ نکالی گئی احتجاجی ریلی کے اختتام پر یادگار چوک میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں  پارا چنار کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے زمینی کشیدگی پر شروع ہونے والے تنازعہ کے حل میں حکمرانوں کی خاموشی بے حسی اور غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی  اجتماع سانحہ  پارا چنار (بگن)میں  تکفیری دہشت گردوں کی  جانب سے سفاکانہ حملے  میں 150سے زائد بے گناہ لوگوں کی المناک شہادت  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے وارثین کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اجتماع  پارا چنار میں شہدا کیوارثین اور انجمن حسینیہ پارا چنار  کے تمام مطالبات کی حمایت کرتا ہیاور فوری طور پر ان کے تمام  مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے  روڈ کھولنے کا مطالبہ کرتا ہے بصورت دیگر پورے پاکستان میں نہ تھمنے والا احتجاجی سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔آج کا یہ عظیم اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر کے پاکستان سے خوارج کے  نیٹ ورک کو توڑا جائے۔ اور ان وحشتناک ویڈیوز میں نظر آنے والے درندہ صفت لوگوں کو سرے عام پھانسی پر لٹکایا جائے اور اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے پاکستان میں  اب تک جتنے بھی سانحات رونما ہوئے ہیں کسی ایک سانحے کے مجرمین کو  سزا نہیں دی گئی۔ اور کسی بھی سانحے کی رپورٹ  بھی عوام  تک نہیں پہنچائی گئی ۔لہذا یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ تمام سانحات کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے  ۔اور سانحہ  پاراچنار کے سفاکانہ حملے کے مجرموں کو فورا گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ اس طرح کے سانحات رونما نہ ہوں سکردو گلگت روڈ موت کا کنواں بنا ہوا ہے اور اس روڈ میں ہزاروں جانیں لقمہ اجل بن گئی ہیں۔ لہذا آج کا اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ ٹنلز بنا کر بلتستانی عوام کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کرایا جائے۔