یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کردے گا؟

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ یکم جنوری 2025 سے کِٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے تمام اینڈرائیڈ فونز پر غیر فعال ہو جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کا مطلب ہے کہ وہ تمام پُرانی ڈیوائسز جو نو یا 10 برس قبل ریلیز ہوئی ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گی۔

میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کی جانب سے اس اقدام کی بڑی وجہ ایپ میں صارفین کے لیے نئے فیچرز کی شمولیت، جدید ٹیکنالوجی سے مطابقت، کارکردگی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔