گلگت(خصوصی رپورٹ)سابق وزیر قانون سید سہیل عباس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس روز وزیراعلیٰ نے نئے چھ میگاواٹ بجلی گھر افتتاح کیا اسی روز بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے انہوں جمعرات کے روز ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارگاہ میں نئے چھ میگاواٹ پاور ہائوس کو چلانے کیلئے پہلے سے موجود پانچ میگاواٹ کو بند کرنا پڑتاہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اس میں کس کی غلطی ہے اور فزیبلٹی کی کس نے منظوری دی ہے اور نئے چھ میگاواٹ پاور ہائوس کو چلانے کیلئے پرانے پانچ میگاواٹ کے بجلی گھر کو کیوں بند کرنا پڑتا ہے اجلاس کی صدارت کرنے والے پینل آف چیئرمین جمیل احمد نے اس موقع پر اس کی تحقیقات واٹر اینڈ پاور کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صرف گلگت نہیں پورے گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ہے۔
