سکردو میں شدید سردی ، پارہ منفی19تک گرگیا

 سکردو(اسحاق جلال)سکردو اور گردونواح میں سردی کی شدت میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ گرم کمروں تک محدود ہوکر رہ گئے سکردو میں سردی کی شدت منفی 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی،خون جما دینے والی سردی کی وجہ سے پانی کے نل بھی جم گئے جس کی وجہ سے اکثر مقامات پر پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو اور گردونواح کے علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شدید سردی کے باعث گرم ملبوسات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے، لوگوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کرلیا ہے، مگر لنڈے کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے سردی سے ستائے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔