یوم قائد،سپلیمنٹ جاری نہ کرنے پر جی بی این ایس کے شدید تحفظات

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت ارشد ولی منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی مقامی اخباری صنعت کو درپیش مسائل ومشکلات کو زیر بحث لایا گیا خصوصا یوم پیدائش بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مناسبت سے خصوصی اشاعت کا پیغام جاری نہ کرکے محکمہ اطلاعات کی جانب سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا علاوہ ازیں کیلنڈر ایونٹ سے مقامی اخباری صنعت کو محروم کرنا گلگت بلتستان میں مقامی اخباری صنعت کو معاشی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جارہی جو کہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے اجلاس میں اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ملک کے دیگر چاروں صوبوں وفاق سمیت آزاد کشمیر کے اخبارات میں 25 دسمبر کا سپلیمنٹ جاری کیا گیا، جبکہ گلگت بلتستان کے اخبارات کو 25 دسمبر کے سپلیمنٹ سے محروم رکھا گیا صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات کی جانب سے اس اہم دن کے موقع پر مقامی اخباری صنعت کو نظر انداز کیا گیا حکومت نے اس عمل سے مقامی اخباری صنعت کو معاشی نقصان پہنچا ہے اجلاس میں مقامی اخباری صنعت کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کے سلسلے میں فوری طور پر وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کر نے اور انہیں مقامی اخباری صنعت کو درپیش مشکلات ومسائل بارے آگاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔